اگر آپ کی یا آپ کے کسی دوست کی شادی زبردستی کی گئی ہے یا آپ کو یہ فکر ہے کہ آپ کی زبردستی شادی ہونے والی ہے تو یہ جان لیں کہ مدد دستیاب ہے اور آپ تنہا نہیں ہیں۔
ہو سکتا ہے آپ اپنے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ اور بے یقینی کا شکار ہوں اور اپنے جذبات اور فرائض کے بارے میں آپ کی سوچیں منتشر ہوں۔ آپ اس صفحے پر دیے گئے نمبروں میں سے کسی نمبر پر رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی عمر کیا ہے؛ آپ کس ملک سے ہیں یا آپ کا خاندانی پس منظر کیا ہے؛ آپ مرد ہیں یا عورت؛ یا آپ کی تہذیب یا مذہب کیا ہے – کسی کو اجازت نہیں کہ آپ کی مرضی کے خلاف آپ کی شادی کرواۓ۔